انڈیا میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف دلی کے شاہین باغ میں خواتین کا احتجاج ڈیڑھ مہینے سے زیادہ عرصے سے جاری ہے ۔ شاہین باغ شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کی ملک گیر علامت بن چکا ہے۔ دلی کے انتخابت میں بھی بی جے پی نے شاہین باغ کے احتجاج کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ ہمارے نامہ نگار شکیل اختر نے شاہین باغ میں احتجاج کے مقام پر خواتین سے بات کی۔