What's new

بھارت، اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں، مریم نواز

FOOLS_NIGHTMARE

ELITE MEMBER
Joined
Sep 26, 2018
Messages
18,063
Reaction score
12
Country
United Kingdom
Location
United Kingdom
1696778310771.png

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لیے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم اور غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمے دار ہے۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے سے پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوراک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں، عالمی ادارے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ کی دعا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں، بہادر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
 

Back
Top Bottom